کھیوڑہ میں للہ جہلم سڑک کی عدم تعمیر کیخلاف احتجاج

کھیوڑہ میں للہ جہلم سڑک کی عدم تعمیر کیخلاف احتجاج

کھیوڑہ( نمائندہ دنیا )تحصیل پنڈدادنخان میں للہ جہلم ڈوئل کیرج کی عدم تعمیر کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ، میلاد چوک کھیوڑہ میں مذہبی ،سیاسی، سماجی اور تاجر کمیونٹی کے زیر اہتمام للہ جہلم دو رویہ سڑک کے فنڈز کی بحالی کیلئے احتجاج کیا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 مقررین نے اپنے خطاب میں حکومت کو تنبیہ کی کہ اگر 15 دسمبر سے پہلے سڑک کی تعمیر کا آغاز نہ کیا گیا تو ورکنگ کمیٹی کی جانب سے پوری تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کو اکٹھا کر کے احتجاج کیا جائے گا جس میں تمام تر ٹرانسپورٹ، کاروباری ادارے ،سکول اور دیگر ادارے مکمل طور پر بند کئے جائیں گے ،ادھر صدر مرکزی انجمن تاجران پنڈدادن خان چودھری زبیر جمیل نے ورکنگ کمیٹی للہ جہلم روڈ کی اپیل پر 15 دسمبر کو مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں