اقوام متحدہ کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لے ،محمود احمدساغر

اقوام متحدہ کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لے ،محمود احمدساغر

اسلام آباد (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیرشاخ کے کنوینئر محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی توجہ کشمیری عوام کی حالت زار اور مقبوضہ کشمیر میں سیاسی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف مبذول کرائی ہے۔

محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے جارحانہ فوجی قبضے میں مسلسل مشکلات کا شکار ہیں،مودی کی زیر قیادت بھارت کی جابر حکومت کشمیری عوام پر مظالم ڈھانے اور ان کی جائز سیاسی خواہشات کو دبانے کیلئے نوآبادیاتی دور کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ،گزشتہ 35سال کے دوران تقریبا ًایک لاکھ جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں