والد پر بچے کیساتھ ملاقات سے روکنے کیلئے چاقو سے حملہ

والد پر بچے کیساتھ ملاقات سے روکنے کیلئے چاقو سے حملہ

راولپنڈی (خبرنگار) والد کو بچے سے ملاقات سے روکنے کیلئے قاتلانہ حملہ میں زخمی کر دیا گیا، تھانہ سول لائن پولیس کو ریاست محمود نے درخواست دی کچہری سٹاپ پر یوسف، عامر اور اشرف نے مجھ پر حملہ کر دیا۔

 یوسف نے چاقو کا وار کیا جو گلے پر اور میرے پیٹ میں لگا جس سے میں زخمی ہوگیا، وجہ عناد ہے میں نے سابقہ زوجہ ثوبیہ کے خلاف بچے کے ساتھ ملاقات کا مقدمہ کیا ہے۔ تینوں نے مجھے جان سے مارنے کیلئے حملہ کیا اور شدید زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں