گیس مہنگی، ریسٹورنٹ کیٹرز، بیکرز ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

گیس مہنگی، ریسٹورنٹ کیٹرز، بیکرز ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

راولپنڈی (خبرنگار) آل راولپنڈی ریسٹورنٹ کیٹرز اور بیکرز اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن نے حکومت سے سوئی گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں 15دسمبر کو کاروبار بند کرکے اوگرا کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

یہ اعلان ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے گزشتہ روز لیاقت باغ چوک میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے کی قیادت انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ اور ایسوسی ایشن کے صدر چودھری فاروق نے کیا۔ انہوں نے کہا اگلے مرحلے میں پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے تاجروں کی مشاورت سے ملک گیر تحریک چلائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں