گورنمنٹ کالج اصغر مال کے مسائل حل کرینگے، جمال ناصر

گورنمنٹ کالج اصغر مال کے مسائل حل کرینگے، جمال ناصر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی تعلیمی میدان میں منفرد اور تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔

یہاں کے فارغ التحصیل طلباء مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ملکی ترقی کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج کے سالانہ عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کالج پہنچنے پر ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیر احمد ستی، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محسن الکبیر و دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹرجمال ناصر نے کہا کالج سے بحیثیت طالب علم ذاتی وابستگی ہے، کالج کے جملہ مسائل کو حل کیا جائے گا۔ لئی ایکسپریس کیلئے وزیراعلیٰ سے بات کرلی ہے، امید ہے باقی پراجیکٹس کی طرح اس پر بھی جلد کام شروع ہو جائے گا۔ صوبائی وزیر نے رواں برس ریٹائر ہونے والے مختلف مضامین کے پروفیسروں کو شیلڈز دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں