کرائم میٹنگ :تمام تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا

کرائم میٹنگ :تمام تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ہوئی جس میں تمام تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا، قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث اشتہا ری مجرمان کی گرفتاری، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی۔۔

 زیر تفتیش مقدمات کے چالان جلد از جلد یکسو کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوانے کی ہدایات دیں، اجلاس میں تمام زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی،اجلاس میں ہر افسر سے الگ الگ بازپرس کی گئی، ایس ایچ اوز تھا نہ تر نو ل، شہزاد ٹائو ن، کوہسار، کورال، کر اچی کمپنی اور تھا نہ پھلگراں کو اچھی کا ر کر دگی پر تعریفی اسناد سے نو ازاگیا جبکہ ناقص کا رکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے افسر کی سرزنش کی گئی، اس مو قع پر انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ قتل و دیگر سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں