چیف آفیسر کا پنڈدادنخان اور کھیوڑہ کا دورہ ،گراں فروشوں کو جرمانے

چیف آفیسر کا پنڈدادنخان اور کھیوڑہ  کا دورہ ،گراں فروشوں کو جرمانے

کھیوڑہ( نمائندہ دنیا)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کا اپنی ٹیم کے ہمراہ جڑواں شہروں پنڈدادنخان اور کھیوڑہ کا دورہ ،مہنگائی کے مرتکب کریانہ سبزی اور فروٹ مرچنٹس کو ہزاروں روپے کے جرمانے کئے ۔۔

 اس سلسلے میں فرضی گراہکوں کے ذریعے خریداری کرائی گئی جبکہ تمام دکانداروں کو ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ، چیف آفیسر ملک خرم افتخار نے کہا کہ منافع خوری سے گریز کریں ورنہ جرمانوں کے علاوہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں