پچھلے ہفتے 37منشیات فروشوں کی گرفتار ی ‘37مقدمات درج

پچھلے ہفتے 37منشیات فروشوں کی گرفتار ی ‘37مقدمات درج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران 37 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 37 مقدمات درج کئے ،اسلام آباد پولیس کے افسران نے ایک ہفتہ میں 2 یونیورسٹیز، 4 کالجوں اور 74 سکولوں میں طلبہ کو آگاہی لیکچرز دئیے ۔۔

جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع پر27 آگاہی پیغامات اور ویڈیوز جاری کی گئیں،آئی جی اسلام آباد نے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کریں اور ان پر خصوصی نظر رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں