اوپن یونیورسٹی میں عربی ناول میں جدید رجحانات پر کانفرنس 13دسمبر کو شروع ہوگی

اوپن یونیورسٹی میں عربی ناول میں جدید  رجحانات پر کانفرنس 13دسمبر کو شروع ہوگی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ عربی کے زیر اہتمام عربی ناول میں جدید رجحانات پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس 13اور 14دسمبر کو منعقد ہورہی ہے ۔۔

چیئرمین شعبہ عربی ڈاکٹر عبدالمجید بغدادی کے مطابق کانفرنس میں عراق، سعودی عرب، مراکش،مصر، اردن، تھائی لینڈ، ملائشیا، عمان، الجیریا، نائجیریا اور شام کے 13 سکالرز شرکت کریں گے جبکہ 15انٹرنیشنل سکالرز آن لائن شریک ہوں گے ،افتتاحی سیشن میں وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی اور سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود افتتاحی سیشن کی صدارت کریں گے ، کلیدی مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن عاصم، پروفیسر ڈاکٹر احمد جعفری(جزائر سے )، پروفیسر ڈاکٹر فواد عبدالمطلب (اردن سے )شامل ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں