بلوچستان کے وزیر تعلیم کا فیڈرل بورڈ کا دورہ ،مشترکہ اقدامات اور تعاون پر غور

بلوچستان کے وزیر تعلیم کا فیڈرل بورڈ کا  دورہ ،مشترکہ اقدامات اور تعاون پر غور

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)بلوچستان کے وزیر تعلیم ڈاکٹر قادر بخش نے فیڈرل بورڈ کا دورہ کیا ،دورے کا مقصد وفاقی تعلیمی بورڈ کے امتحانی نظام میں نئی تبدیلیوں کیلئے حکومت بلوچستان اور بورڈ کے مشترکہ اقدامات اور تعاون کیلئے غور کرنا تھا۔۔

چیئرمین بورڈ قیصر عالم نے اس موقع پر صوبائی وزیرِ تعلیم کو جامع بریفنگ دی،اس موقع پر کنٹرولر امتحانات عقیل عمران، ٹیکنیکل کنٹرولر شفق جبین اور ٹیکنیکل اداروں کے سربراہان سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی، چیئرمین فیڈرل بورڈ نے انہیں تعریفی شیلڈز اور تحائف پیش کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں