شہدا گیاری کی یاد میں مسلم کانفرنس کی تقریبات ، یوم یکجہتی منایا

شہدا گیاری کی یاد میں مسلم کانفرنس کی تقریبات ، یوم یکجہتی منایا

مظفرآباد(آئی این پی) مسلم کانفرنس نے صدر جماعت سردار عتیق احمد کی ہدایت پر ریاست کے علاوہ پاکستان اور بیرون ملک پاک فوج کے ساتھ یوم یکجہتی منایا ،مسلم کانفرنس حسب روایت 10دسمبر کو سیا چن کے گیاری سیکٹر پر شہید ہونے والے فوجیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے ہر سال منایا جاتا ہے ۔۔

اس سلسلہ میں اس دفعہ صدر مسلم کانفرنس کی ہدایت پر آزاد کشمیر اور پاکستان بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر ز پر تقریبات منعقد کی گئیں،مسلم کانفرنس کے سابق صدر مرزا شفیق جرال ،سیکرٹری جنرل مہر النساء ،سردار الطاف خان و دیگر نے کہا کہ افواج پاکستان سرحدوں کی محافظ ہے ، مادر وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، فوجی افسروں اور جوانوں نے مادر وطن کے دفاع اور اسے دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے جو قربانیاں دی ہیں قوم اپنے شہیدوں کی ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں