میرپورڈویژن :ٹیکس ریونیو کی مد میں19ارب37کروڑ کی وصولی

میرپورڈویژن :ٹیکس ریونیو کی مد میں19ارب37کروڑ کی وصولی

میرپور(آئی این پی)محکمہ ان لینڈ ریونیو کے ساؤتھ زون میرپور ڈویژن نے نومبر تک کے ریونیو اہداف 7ارب روپے بیشی کیساتھ ریکور کرلئے۔۔

محکمہ ان لینڈ ریونیو کے ساؤتھ زون کے لئے رواں مالی سال میں 39ارب 4کروڑ روپے کے ریونیو ا ہداف مقرر کئے گئے ،نومبر کے اختتام پر ساؤتھ زون نے مبلغ 19ارب37کروڑ روپے ٹیکس ریونیو کی مد میں وصول کئے ، محکمہ کو نومبر کیلئے مبلغ 12ارب 39کروڑ روپے کا ہدف حاصل کرنا تھاجسے ساؤتھ زون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مبلغ 7ارب روپے کی بیشی کے ساتھ حاصل کر لیا جو کہ ریکارڈ اضافہ ہے اور محکمانہ تاریخ میں ایسی کو ئی مثا ل نہیں ملتی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں