سکاؤٹس ایسوسی ایشن کا جعلی چیئرمین گرفتار،باقی کیلئے چھاپے

سکاؤٹس ایسوسی ایشن کا جعلی چیئرمین گرفتار،باقی کیلئے چھاپے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) خودساختہ چیف کمشنر بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن سرفراز قمرڈاھا و دیگر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے جعلی چیئرمین رمضان قصوری گرفتار۔۔

 جبکہ دیگر کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، لیاقت اعوان، نیک اختر جاوید اور سرفراز قمرڈاھا گرفتاری کے ڈرسے روپوش ہوگئے ہیں،ایس رضارفیق ، رمضان قصوری و دیگر پر سکاؤٹس ہیڈکوارٹر میں بیٹھ کرجعلی خط وزارت تعلیم اور مختلف محکموں کو لکھنے کا بھی الزام ہے ، رمضان قصوری نے گرفتاری کے بعد نام نہاد قابض ٹولے کی کرپشن اور جعلسازی پربھی بہت سارے انکشافات کئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں