راولپنڈی :ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا ملازمین کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ

راولپنڈی :ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا ملازمین کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہاہے کہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،صحت مند افراد ہی اپنا کام احسن طریقے سے سرانجام دے سکتے ہیں ۔۔

آج کے مشینی اور انٹرنیٹ کے دور میں صحت مند سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے ، ہر شخص اپنا کام نیک نیتی کے ساتھ کرے ،ڈینگی اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے تمام افسران اور ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز، ٹورنامنٹ آرگنائزر ڈاکٹر حسن شاہ، ڈاکٹر نوید قاسم سمیت معززین علاقہ اور کرکٹ میچ شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، ڈینگی اور پولیو مہم کی کامیابی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا ملازمین کے لئے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا،ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے محکمہ صحت کے ملازمین پر مشتمل 6 ٹیموں نے حصہ لیا،فائنل میچ پوٹھوہار قلندر اور راولپنڈی کنٹونمنٹ سکسر کے مابین کھیلا گیا،پوٹھوہار قلندر ٹیم فاتح قرار پائی،کمشنر راولپنڈی نے رنراپ اور فاتح ٹیم میں انعامات تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں