ڈپلومیٹک انکلیو میں سکیورٹی اقدامات انتہائی سخت ہیں ‘پولیس

ڈپلومیٹک انکلیو میں سکیورٹی اقدامات انتہائی سخت ہیں ‘پولیس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع سفارت خانوں ،سفیروں کی رہائش گاہوں،اقوام متحدہ کے دفاتراور اہم سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔۔

 تمام سرکاری اور سفارت خانوں کے ملازمین اپنا سروس کارڈ ہمراہ رکھیں اورڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے ساتھ شناخت کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے تعاون کریں ،سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائی سکیورٹی زون میں واقع تمام سرکاری و نجی دفاتر اورسفارت خانوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہ برتی جائے ،ہائی سکیورٹی زون میں آنے والے لوگوں کے کوائف کا اندراج یقینی بنایا جائے اور ان کے زیر استعمال گاڑی اور موٹر سائیکل کی جامع تلاشی لی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں