عوامی تحریک کے متوقع امیدواروں کی خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات

عوامی تحریک کے متوقع امیدواروں  کی خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی سے پاکستان عوامی تحریک کے متوقع امیدواروں ،ضلعی اور پی پی حلقہ جات کے عہدیداران نے گزشتہ روز خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی اور آنے والے انتخابات بارے رہنمائی لی۔

اس موقع پر صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق الرحمن اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوارڈی نیشن سردار عمر دراز خان بھی موجود تھے، ملاقات کرنے والے متوقع امیدواروں میں سردار منصور احمد، سردار اعجاز، مخدوم محمد نیاز، سردار نسیم انجم، عرفان مجید، غلام علی، حاجی ظہیرالزمان اور ملک اسنان شامل تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں