لڑکی کی ویڈیوزبنا کر بلیک میل کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

 لڑکی کی ویڈیوزبنا کر بلیک میل کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (خبر نگار)لڑکی کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نصیر آباد پولیس کو (ح) بی بی نے بتایا کہ۔۔۔

 زوبیہ شہزاد کے گھر کپڑوں کی سلا ئی کا کام سیکھنے جاتی تھی اس دوران زوبیہ کے شوہر نے مجھ سے تعلقات بنا لئے ، اس نے میری کچھ تصاویر اور ویڈیوز بنالیں اور وہ مجھے بلیک میل کرکے رقم بھی بٹورتا رہا۔ میں نے اس سے رابطہ ختم کر دیا جس کے بعد وہ میرے بھائی کو فون پر دھمکا رہا ہے کہ اپنی بہن سے شادی کراؤ ورنہ میں تمام ویڈیوز تصاویر وائرل کردوں گا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں