حکومتی اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکتا:جاوید لطیف

 حکومتی اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکتا:جاوید لطیف

اسلام آباد(این این آئی)لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا حکومت میں آنے کا فیصلہ درست نہیں اور یہ فیصلہ مجبوری میں کیا گیا۔

دعا ہے یہ حکومتی اتحاد چلے لیکن مجھے نظر آ رہا یہ سیاسی اتحاد زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔ ایک انٹرویو میں جاوید لطیف نے پارٹی قیادت کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 16 ماہ والی اتحادی حکومت لینا غلط فیصلہ تھا آج بھی حکومت لینے کا فیصلہ غلط ہے، ہماری جماعت نہیں چاہتی تھی شہباز شریف ان حالات میں وزیر اعظم بنیں۔انہوں نے آئی ایم ایف کومراسلہ لکھنے کے معاملے پر پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے آئی ایم ایف سے کیا مطالبہ کر رہے ہیں؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں