پرنس ٹرسٹ انٹر نیشنل کے ز یر اہتمام انٹرپرائز چیلنج کا انعقاد

 پرنس ٹرسٹ انٹر نیشنل کے ز یر اہتمام انٹرپرائز چیلنج کا انعقاد

اسلام آباد (اے پی پی) ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے نابینا افراد کیلئے پرنٹڈ مواد کو قابل رسائی بنانے کے اپنے کاروباری آئیڈیا پر نیشنل فائنل ایوارڈ فار ینگ انٹرپرینیورز (این ایف ٹی ای) جیت لیا ہے۔

پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام چیلنج کا انعقاد کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ایوارڈز کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کی میزبانی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کی۔ انٹرپرائز چیلنج پاکستان ایک سالانہ انٹر سکول بزنس مقابلہ ہے جو پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل اور سیڈ وینچرز کا مشترکہ اقدام ہے۔ تقریب میں ملک بھر میں منعقد ہونے والے علاقائی مقابلوں سے منتخب کردہ سات امید افزا سٹارٹ اپ آئیڈیاز پیش کیے گئے۔ مجموعی طور پر جیتنے والی ٹیم، روشنی نے نابینا افراد کیلئے پرنٹ شدہ مواد بنانے کا خیال پیش کیا جسے سب سے زیادہ متاثر کن کیٹیگری کے انعام سے نوازا گیا۔ جین میریٹ، سی ایم جی او بی ای نے کہا کہ ہمیں زیادہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں