قائد اعظم یونیورسٹی ،ایلو منا ئی انتخابات کی تاریخ میں پھر توسیع

قائد اعظم یونیورسٹی ،ایلو منا ئی انتخابات کی تاریخ میں پھر توسیع

اسلام آباد(ماہتاب بشیر،خصوصی رپورٹر)قائد اعظم یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ ہونیوالے ایلو منائی انتخابات دو ہزار چو بیس کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر تو سیع کر دی گئی۔۔۔

 سٹیئرنگ کمیٹی کے اے یو ایلو منائی الیکشنز سیکر ٹر یٹ کی جانب سے ایلو منائی انتخابات پہلے فروری پھر مارچ اور اب اپریل میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیٹی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں کیونکہ رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا اس لئے ایلو منائی انتخابات عید الفطر کے بعد پندرہ اپریل کو کرائے جائیں گے جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی فہرست اور انتخابات کا نیا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔واضح رہے قائد اعظم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایلو منائی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا ، انتخابات میں حصہ لینے کے لئے چار پینل میدان میں ہیں جبکہ نو ہزار سے زائدطلبا و طالبات رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں