چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی مہم کا جائزہ

چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی مہم کا جائزہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صدر ایوان صنعت و تجارت اور چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی ثاقب رفیق نے کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کمیٹی چوک، وارث خان اور گوالمنڈی پل پر صفائی مہم کا جائزہ لیا۔

 بارش کے باوجود شہر کو صاف رکھنے پر ورکرز کے کام کی تعریف کی۔ ثاقب رفیق نے اس موقع پر بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صفائی مہم 31مارچ تک جاری رہے گی جس کے دوران کھلے مقامات، سبزی منڈی، بس اڈوں، قبرستانوں اور عام شاہراہوں کی صفائی اور سڑکوں کی دھلائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ستھرا پنجاب کے تحت راولپنڈی کو ایک ماڈل شہر بنانا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں