بے ضابطگیاں، 5 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس سیل، 9 کی سروسز معطل

بے ضابطگیاں، 5 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس سیل، 9 کی سروسز معطل

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے 5 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس بے ضابطگیوں پر سیل کر دیں۔

گزشتہ ماہ 80ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کا معائنہ کیا گیا، رجسٹریشن نہ کرانے، ناقص صفائی انتظامات، مناسب ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی عدم موجودگی، آلات کیلیبریشن کا نظام نہ ہونے، غلط نام، دوبارہ انجکشن و ایکسپائر اور کُھلی ادویات کے استعمال، نااہل طبی عملہ کے جرائم پائے گئے۔ اتھارٹی نے 9 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کی خدمات معطل کر دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں