ایم ڈی این ٹی سی توسیع، سمری کابینہ کو نہیں بھجوائی جا سکی

 ایم ڈی این ٹی سی توسیع، سمری کابینہ کو نہیں بھجوائی جا سکی

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے ایم ڈی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے چارج میں توسیع کیلئے تاحال سمری کابینہ کو نہیں بھجوائی۔۔۔

 سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تبادلہ کے بعد ایم ڈی این ٹی سی کی تقرری اور چارج کا معاملہ تعطل کا شکار ہو گیا، موجودہ ایم ڈی میاں شفیق کے چارج کی مدت 18مارچ کو ختم ہو گئی اور عہدہ خالی ہے ۔ وزارت نے ایم ڈی کو کام جاری رکھنے کے حوالے سے احکامات جاری نہیں کیے ۔ مالی و انتظامی امور میں پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں، وزارت آئی ٹی نے نگران وفاقی کابینہ کی منظوری سے 19 دسمبر 2023 کو سابق ایم ڈی معراج گل کو ملازمت سے برطرف کر کے گریڈ 20 کے افسر، چیف انجینئر این ٹی سی میاں شفیق کو 3ماہ کیلئے ایم ڈی کا اضافی چارج دیا تھا، معراج گل نے برطرفی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمہ کیا تھا جس کا فیصلہ محفوظ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں