افواج پر بولنے والوں کو پارلیمنٹ بلائیں:ایکس سروس مین سوسائٹی

افواج پر بولنے والوں کو پارلیمنٹ بلائیں:ایکس سروس مین سوسائٹی

راولپنڈی (آئی این پی) صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے کہا امریکا انڈیا کو چائنہ کیخلاف کھڑا کرنے کی سازش کر رہا۔۔۔

 حالیہ دہشتگردی کی لہر بڑھی ہے، 2021 کی نسبت 2023 میں زیادہ جوان شہید ہوئے، پانچ چینی باشندوں کی ہلاکت پر افسوس ہے، افواج پاکستان کے خلاف بولنے والوں کو پارلیمنٹ میں بلایا جائے، 9 مئی کو اپنی افواج کیساتھ اظہار یکجہتی کریں گے، نومئی واقعہ میں ملوث لوگوں کو ابھی تک سزا نہیں ملی، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایپکس کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے پریس کانفرنس میں کہا افغانستان کو بین الاقوامی برادری نے تسلیم نہیں کیا جس سے مسائل بڑھے، فلسطین پر جوظلم ہو رہا اس کو کوئی نہیں سن رہا،  افغان مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن کا مکمل انخلا کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں