پی ایم ڈی سی،ڈبلیو ایف ایم ای میں تعاون پر اتفاق

پی ایم ڈی سی،ڈبلیو ایف ایم ای میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور ورلڈ فیڈریشن میڈیکل ایجوکیشن (ڈبلیو ایف ایم ای) نے بیرون ملک زیر تعلیم پاکستانی میڈیکل طلبا کی رجسٹریشن کے مسائل کے حل کیلئے تعاون پر اتفاق کیا ہے، WFMEکے صدر ریکارڈو لیون۔۔

 بارکیز نے گزشتہ روز وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت افتخار علی شلوانی اور پی ایم ڈی سی کے صدرڈاکٹر رضوان تاج سے ملاقات کی جس میں طبی تعلیم کے معیار، غیر ملکی طبی اداروں سے تعلیم یافتہ پاکستانی طلبا کی تصدیق و رجسٹریشن اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طبی طلبا کی فلاح و بہبود سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں