پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ قبول نہیں کرینگے، صدر انجمن تاجران

پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ قبول نہیں کرینگے، صدر انجمن تاجران

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے کہا پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں ظالمانہ اضافہ قبول نہیں کرینگے۔

 بلدیاتی نمائندگان کی غیر موجودگی میں ایم سی آئی کے پاس ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں، گزشتہ عرصہ میں بڑھائے گئے ٹیکس کے خلاف ہماری اپیلیں ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں، اپیلوں کے فیصلے تک ایم سی آئی کے پاس نیا ٹیکس لگانے کا جواز نہیں۔ وزیراعظم، وزیر داخلہ فوری طور پر نوٹس لے کر اس ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس کروائیں بصورت دیگر احتجاج کیا جائیگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں