عید پر سیاحوں کی مری آمد ، موثر انتظامات کئے جائیں، کمشنر

عید پر سیاحوں کی مری آمد ، موثر انتظامات کئے جائیں، کمشنر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ عید الفطر پر مری میں سیاحوں کی ممکنہ آمد کے موقع پر موثر، بہترین انتظامات کیے جائیں۔

21رمضان المبارک کو یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ایسٹر کے موقع پرسکیور ٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، صفائی اور سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالفطر کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر) عبدالوہاب خان، پولیس، میونسپل کارپوریشن مری، ٹورازم سمیت دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا عید الفطر پر سیاحوں کی ممکنہ آمد کے پیش نظر بہترین انتظامات کیے جائیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں