پاکستان، آذربائیجان کا آئی ٹی سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

 پاکستان، آذربائیجان کا آئی ٹی سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی جس میں آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

 اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ آذربائیجان کے ساتھ یوتھ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔ دونوں ممالک کے سٹارٹ اپس کے تبادلے سے باہمی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں بڑا پوٹینشل ہے ، آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں آذربائیجان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں