ریسکیو 1122:تین ماہ میں 3754ٹریفک حادثات رپورٹ

 ریسکیو 1122:تین ماہ میں 3754ٹریفک حادثات رپورٹ

راولپنڈی (خبر نگار ) رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں ریسکیو 1122 کو 3754 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ، حادثات میں 44 افراد جاں بحق ، 1627 شدید زخمی اور 2087 معمولی زخمی ہوئے ۔

 ترجمان ریسکیو 1122 محمد عثمان گجر نے بتایا کہ مجموعی طور پر 3,758 افراد ان حادثات کا شکار ہوئے ،ایمرجنسی ریسکیو سروس راولپنڈی نے تمام متاثرین کو بروقت ریسکیو سروسز مہیا کیں ۔ روڈ ٹریفک حادثات میں زیادہ تعداد کار اور موٹر سائیکل سواروں کی ہے ،حادثات کی وجوہات میں تیز رفتاری، دوران ڈرائیونگ لاپرواہی، ون ویلنگ شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں