ٹیکسلا میں پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ایک ڈاکو ہلاک

ٹیکسلا میں پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ایک ڈاکو ہلاک

راولپنڈی (خبرنگار) پولیس مقابلہ میں ڈاکو ہلاک ہو گیا، ٹیکسلا پولیس کو اطلاع ملی کہ وادارت کے دوران ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا ہے۔

ٹیکسلا پولیس فوری موقع پر پہنچی تو مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم کی شناخت عمر خان کے نام سے ہوئی، ملزم عمر خان رابری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری مجرم تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں