15منشیات فروش گرفتار، 10 کلو چرس، 70 لٹر شراب برآمد

 15منشیات فروش گرفتار، 10 کلو چرس، 70 لٹر شراب برآمد

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے 15 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 10 کلو سے زائد چرس، 130 گرام ہیروئن اور 70 لٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔

روات پولیس نے لیڈی منشیات فروش مسرت ناز سے 1کلو 260گرام چرس، ملزم ظاہر خان سے 1کلو 150گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم طیب سے 1کلو 300گرام چرس، ایئرپورٹ پولیس نے ملزم شیر بہادرسے 1کلو 500گرام چرس، مورگاہ پولیس نے ملزم ہارون شکیل سے 1کلو 400گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم سلیم سے 1کلو 400گرام چرس، ملزم پیٹر سے 1کلو 460گرام چرس، ملزم عادل سے 540گرام چرس، ملزم جمال سے 560گرام چرس، ملزم وقار سے 12لٹر شراب، آر اے بازار پولیس نے ملزم امتیاز 130گرام ہیروئن، کہوٹہ پولیس نے ملزم عمران سے 20لٹر شراب، ملزم زبیر سے 20لٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم احسن سے 10لٹر شراب، ملزم حارث سے 8لٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں