سی این جی پمپ پر گیس لیکیج سے دھماکا، 1شخص جاںبحق

  سی این جی پمپ پر گیس لیکیج سے دھماکا، 1شخص جاںبحق

اٹک(نمائندہ دنیا )اٹک کامرہ ہٹیاں روڈ پر واقع طاہر سی این جی پمپ میں گیس دھما کا کے نتیجہ میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔۔۔

 اسے ریسکیو 1122 کے عملے نے اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک منتقل کیا جہاں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریض کو ریسکیو ایمبولینس میں برن یونٹ پمز اسلام آباد ریفر کر دیا گیا جو راستے میں دم توڑ گیا۔ پمپ سٹاف نے بتایا کہ پمپ پر ورکر نے جیسے ہی کمپریسر مشین آن کی تو گیس لیکیج کی وجہ سے بلاسٹ ہو گیا ۔ ریسکیو سٹاف کے مطابق مریض اسی فیصد جل گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں