پولیس کا شہدا کے اہل خانہ اور فورس کیلئے بڑے کھانے کا اہتمام

  پولیس کا شہدا کے اہل خانہ اور فورس کیلئے بڑے کھانے کا اہتمام

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے شہدا کے اہل خانہ اور فورس کیلئے بڑے کھانے کا اہتمام کیا۔

ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر زحسن رضا خان سمیت تمام سینئر پولیس افسران نے شہدا کے اہل خانہ اور پولیس افسران و جوانوں کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کی ،اس مو قع پر شہدا کے اہل خانہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،پولیس افسران اور شہدا کے اہل خانہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی اورشہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے 62 افسروں و جوانوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں نچھاور کیں،اسلام آباد پولیس کسی لمحے اپنے شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولی، زند ہ قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں،ملک کے امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر سپوت اسلام آباد پولیس کا قابل فخر سرمایہ ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں