قتل کیس کا دوسرا ملزم بھی گرفتار

قتل کیس کا دوسرا ملزم بھی گرفتار

راولپنڈی (خبر نگار) مندرہ پولیس نے کلہاڑی کے وار کرکے شہری کو قتل کرنے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار کر لیا۔

 ملزم سفیر نے اپنے ساتھی ناہید عباس کے ساتھ مل کر ذاتی رنجش پر کلہاڑی کے وار کرکے عدیل کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ مندرہ میں درج کیاگیا تھا، ملزم ناہید عباس کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں