پولیس نے دو گمشدہ بچوں، معمر خاتون کو ورثا کے حوالے کر دیا

پولیس نے دو گمشدہ بچوں، معمر  خاتون کو ورثا کے حوالے کر دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ سہالہ اور تھانہ بہارہ کہو پولیس ٹیموں نے دو گمشدہ بچوں اور ایک معمر خاتون کو ورثا کے حوالے کر دیا۔ سہالہ پولیس کو شہری نے اطلاع دی کی اس کے دو بیٹے موسیٰ اور یوسف گھر سے نکلے اور لاپتا ہو گئے۔۔

جس پر پولیس نے دونوں گمشدہ بچوں کو تلا ش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا جبکہ تھانہ بہارہ کہو پولیس نے پکار 15کی کال پر ایک معمر خاتون غلام زہرہ کو تھانہ منتقل کیا اور قلیل وقت میں معمر خاتون کو اس کے حقیقی بھتیجے کے حوالے کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں