پی ٹی سی ایل کی سالانہ آ مدنی 49ارب تک پہنچ گئی

پی ٹی سی ایل کی سالانہ آ مدنی 49ارب تک پہنچ گئی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ٹی سی ایل نے 31مارچ 2024کو اختتام پذیر ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ پی ٹی سی ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔۔

بتایا گیا کہ پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی سال بہ سال 14فیصد اضافے کے ساتھ 49ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ کنزیومر کے شعبے، بالخصوص فکسڈ براڈ بینڈ، موبائل ڈیٹا اور ہول سیل و بزنس سلوشنز کی مضبوط کارکردگی ہے۔ پی ٹی سی ایل نے 2024کی پہلی سہ ماہی میں سال بہ سال آمدنی میں 13فیصد اضافہ کرکے اپنی ترقی کی رفتار برقرار رکھی۔ پی ٹی سی ایل نے 2024کی پہلی سہ ماہی کے دوران 26ارب روپے کی آمدنی حاصل کی جو گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 13فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کو 2024کی پہلی سہ ماہی کے دوران 431ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں