ناجائز اسلحہ رکھنے پر 5 ملزم گرفتار

 ناجائز اسلحہ رکھنے پر 5 ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے پر پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

صادق آباد پولیس نے جنید، ٖثقلین، تیمور سے 3 پستول، ایئر پورٹ پولیس نے غفران اور گوجر خان پولیس نے ملزم علی سے بھی پستول برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں