آر اے بازار کے علاقہ میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد

 آر اے بازار کے علاقہ میں  گھر سے خاتون کی لاش برآمد

راولپنڈی(خبر نگار)تھانہ آر اے بازار کے علاقہ میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد کر لی گئی،خاتون سدرہ بی بی کا خاوند کاشف بھی گھر سے بے ہوشی کی حالت میں ملا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122کے عملہ نے خاتون کی لاش اور بے ہوش شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا،پنجاب فرانزک سائنس کی ٹیمیں موقع پر شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں،میاں بیوی گھر میں کرایہ پر رہائش پذیر تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں