پولیس اہلکار کو گاڑی سے ٹکرمارنیوالی خاتون عدالت پیش

پولیس اہلکار کو گاڑی سے ٹکرمارنیوالی خاتون عدالت پیش

راولپنڈی(خبرنگار)موٹروے پر خاتون کی جانب سے پولیس سے تلخ کلامی اور پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے کے کیس میں پولیس نے گرفتار خاتون کو عدالت میں پیش کردیا۔

پولیس نے گرفتار خاتون کوعلاقہ مجسٹریٹ ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے خاتون کے جسمانی ریمانڈکی استدعا کی۔خاتون کی جانب سے سینئر قانون دان شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے ، خاتون کے وکلا نے جسمانی ریمانڈکی مخالفت کی۔علاقہ مجسٹریٹ نے گرفتار خاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔خاتون کو گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، خاتون کے خلاف تھانہ نصیرآباد میں موٹروے پولیس سے بدتمیزی، تلخ کلامی اورگاڑی بھگاکر لے جانے کے الزام میں مقدمہ درج تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں