وزیر مملکت آئی ٹی سے میٹا کے وفد کی ملاقات

وزیر مملکت آئی ٹی سے میٹا کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ذمہ دارانہ سوشل میڈیا کے حوالے اقدامات کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میٹا کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔وفد میں میٹا کی پاکستان میں پبلک پالیسی ہیڈ دانیہ مختار اور منیجر پبلک پالیسی تعبیر اطہر شامل تھیں۔ملاقات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وفد نے وزیر مملکت کو میٹا کمپنی کی پاکستان میں ورکنگ اور مختلف کمپنیز کے بارے میں بریفنگ دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں