2گاڑ یاں، 16 موٹر سائیکل چوری، 50 ہزار چھین لئے گئے

2گاڑ یاں، 16 موٹر سائیکل چوری، 50 ہزار چھین لئے گئے

راولپنڈی(خبرنگار)مختلف علاقوں سے دو گاڑیاں، 16 موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے جبکہ ہزاروں روپے، موبائل فونز چھین لئے گئے۔

تھانہ صدر واہ کینٹ کی حدود سے راجہ ماجد کی گاڑی ، دھمیال کی حدود سے چو دھری ثاقب کی گاڑی چوری کر لی گئی۔ وارث خان میں وقاص محمود سے موبائل فون چھین لیا گیا ، بنی میں عبد الوہاب سے موبائل فون اور20 ہزار روپے چھین لیے گئے ، ولید اور بلال سے دو موبائل فونزاور 30ہزار روپے چھین لئے گئے ،سول لائن کی حدود میں انوارالحق کی ہمشیرہ سے پرس چھین لیا گیا، بنی کی حدود سے حکیم خان کا الیکٹرک کا سامان چوری کر لیا گیا،۔آر اے بازار کی حدود سے سعید الرحمن کی کمپنی کی 144فائبر کیبل چوری کر لی گئیں ۔ ایئر پورٹ پولیس کو امجد جاوید نے بتایا کہ دکان سے موبائل فون، 1لاکھ روپے چوری کر لئے گئے ۔جاتلی میں دکان کے تالے توڑ کر 12 موبائل فونز چوری کرلیے گئے۔ مقدمات درج کرلئے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں