اسرائیلی جارحیت کیخلاف وکلا کا احتجاج، کچہری چوک تک ریلی

اسرائیلی جارحیت کیخلاف وکلا کا احتجاج، کچہری چوک تک ریلی

راولپنڈی(خبرنگار)فلسطین کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا۔

 اس موقع پر بیشتر وکلا عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ، بار صدر سید انتظار مہدی نقوی اور جنرل سیکر ٹری راجہ شاہد ظفر کی قیادت میں وکلا نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔راولپنڈی بارکے قائد اعظم ہال سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی ،اس موقع پر وکلا اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ، انہوں نے کہا نام نہاد او آئی سی اور اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرے بصورت دیگر وکلا جلد نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں