مافیا پٹرول کی طرح گندم کی امپورٹ کا خواہاں ، خرم نواز گنڈاپور

    مافیا پٹرول کی طرح گندم کی  امپورٹ کا خواہاں ، خرم نواز گنڈاپور

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ مافیا پٹرول کی طرح گندم کی امپورٹ کا خواہاں ہے گندم کے کاشتکار وں کے ساتھ ظلم بند کیا جائے ۔

 گندم کاشتکار رو رہا ہے اور کوئی آنسو پونچھنے والا نہیں ۔ اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق انہوں نے کہا کہ بتایا جارہا ہے کہ نئی فصل کی آمد پر مافیا نے گندم باہر سے منگوالی اور اب مقامی گندم خریدنے کے حوالے سے لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے ۔ اس کی تحقیقات ہونی چا ہئیں۔ ،مافیا اور حکمران طبقہ چاہتا ہے کہ پٹرول کی طرح گندم بھی امپورٹ ہوتی رہے تاکہ ان کی لمبی دہاڑیاں لگتی رہیں۔ کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کا چیف جسٹس نوٹس لیں۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں