اغوا واردات کا ڈراپ سین،مغوی اور اسکے دوست اغوا کار نکلے ،تینوں گرفتار

  اغوا واردات کا ڈراپ سین،مغوی اور  اسکے دوست اغوا کار نکلے ،تینوں گرفتار

راولپنڈی(خبر نگار) اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین،مغوی اور اسکے دوست ہی اغوا کار نکلے ۔

ایس ایچ او نصیر آباد ابرا ہیم بلوچ کے مطابق مغوی ساجد نے اپنے دوستوں آفتاب اور قاسم کے ساتھ ملکر پیسوں کی خاطر اپنے اغوا کا ڈرامہ رچا یا، ساجد نے اپنے دوستوں سے مل کر بیرون ملک مقیم اپنے بھائی اور فیملی سے تاوان کے لیے رقم کا مطالبہ بھی کروایا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے تینوں ملزمان ساجد،آفتاب اور قاسم کو گرفتارکرلیا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں