لیڈی ڈا کٹر کو ہراساں کرنیوالا خاکروب گرفتار کر لیا گیا

  لیڈی ڈا کٹر کو ہراساں کرنیوالا  خاکروب گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی (خبرنگار) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو جنسی ہراساں کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکی دینے پر خاکروب کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔۔۔

تھانہ گنجمنڈی پولیس کو لیڈی ڈاکٹر (ع) بی بی نے بتایا کہ خاکروب محمد افضال چارماہ سے ہراساں کررہا ہے اور دھمکیاں دیتا ہے کہ اگر کسی کو بتایا تو تیزاب پھینک دوں گا۔ گنجمنڈی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں