حکومت کو تاجروں کے مسائل حل کرنا چاہئیں،ڈاکٹر جمال ناصر

حکومت کو تاجروں کے مسائل حل کرنا چاہئیں،ڈاکٹر جمال ناصر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) مہنگائی نے عوام کے ساتھ ساتھ تاجروں کی مشکلات بھی بڑھا دی ہیں ۔تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے اتحاد و اتفاق اور موثر نمائندگی کی ضرورت ہے ۔تاجر کاز کیلئے شرجیل میر کی خدمات لائق تحسین ہیں ۔

حکومت کوتاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر صحت و سماجی بہبود ڈاکٹر جمال ناصر نے شیخ آصف سینئر نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان و مرکزی انجمن تاجران غلہ منڈی راولپنڈی کی طرف سے صدر مرکزی تنظیم تاجران پنجاب و صدر مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) شرجیل میر کے اعزاز میں جم خانہ کلب راولپنڈی میں منعقدہ عید ملن عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شرجیل میر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت تاجر وں کے مسائل حل کرنے کیلئے ان سے مشاورت کرے ۔اس موقع پرتاجر برادری کی طرف سے شیخ آصف اکرم نے ڈاکٹر جمال ناصر کو ان کی خدمات پر شیلڈ پیش کی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں