سیف سٹی کے جدید سافٹ ویئرز کی مدد سے 26مجرم گرفتار

سیف سٹی کے جدید سافٹ ویئرز کی مدد سے 26مجرم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سیف سٹی کے جدید سافٹ ویئرز کی مدد سے 26 مجرم گرفتار کر لیے گئے۔

 سیف سٹی کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر جدید سافٹ ویئرز کی مدد سے شہریوں، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمیں کے کوائف کا اندراج کر رہا، رواں سال ہوٹل آئی سافٹ ویئر میں 4لاکھ 55ہزار 937شہریوں، کرایہ داری اور گھریلو ملازمین رجسٹریشن سافٹ ویئر میں 26ہزار 500جبکہ انٹری ایگزٹ مینجمنٹ سسٹم میں 24ہزار 513شہریوں کے کوائف کا اندراج کیا گیا، ڈی آئی جی سیف سٹی/ٹریفک نے کہا ای چالان، موثر ٹریفک مینجمنٹ، ڈیٹا اینالائزنگ، جرائم پیشہ افراد کے چہروں کی شناخت، آٹو نمبر پلیٹ ریڈر اور ہوٹل آئی جیسے مفید سافٹ ویئرز کے استعمال سے جرائم کی شرح کو کم کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں