فوڈ انسپکٹر بن کر دکانداروں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار

فوڈ انسپکٹر بن کر دکانداروں  کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) گوجرخان پولیس نے خود کو فوڈ انسپکٹر ظاہر کرکے دکانداروں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار کر لیا۔

پولیس نے نوسرباز انعام کو گرفتار کر لیا جو خود کو فوڈ انسپکٹر ظاہر کرکے دکانداروں سے رقم بٹورتا تھا، ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں