پولیو مہم:پہلے 2 روز میں مجموعی ہدف کا چالیس فیصد مکمل

پولیو مہم:پہلے 2 روز میں مجموعی ہدف کا چالیس فیصد مکمل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں پولیو مہم کے پہلے 2 روز میں پولیو ٹیمز نے مجموعی ٹارگٹ کا 40 فیصد مکمل کرلیا۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ عثمان اشرف نے مختلف پولیو پوائنٹس کا دورہ کیا اور شہریوں اور پولیو ورکرز سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا پولیو کا پیغام ہر گھر پہنچایا جائے، انہیں بتایا گیا بنی گالا کی حدود میں 5فیملیز کی جانب سے پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا گیا تاہم متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کے بعد والدین رضامند ہو گئے۔ ڈی سی اسلام آباد نے اس موقع پر بتایا ضلع بھر میں پولیو مہم 5مئی تک جاری رہے گی۔ مختلف تعلیمی اداروں، عوامی مقامات پر بھی پولیو کیمپ لگائے گئے ہیں، پو لیو ٹیم گھر نہ پہنچنے کی صورت میں شہری ہر صورت انتظامیہ کو اطلاع دیں، ورکرز کی جانب سے فنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ، مائے کرو پلان کو تسلی بخش قرار دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں