شہید پولیس کانسٹیبل کی نمازجنازہ، جسد خاکی کو سلامی پیش

شہید پولیس کانسٹیبل کی نمازجنازہ، جسد خاکی کو سلامی پیش

راولپنڈی (خبرنگار، نیوز رپورٹر) شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف کی نمازجنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی، پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید کانسٹیبل کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔

نماز جنازہ میں کمشنر راولپنڈی عامر خٹک، ایس ایس پی آر آئی بی عارف شہباز، ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغر، پاک آرمی، سول انتظامیہ اور لواحقین کے ساتھ دیگر پولیس افسروں اور جوانواں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقہ تھانہ چونترہ (ڈھولیال) روانہ کیا گیا۔ اسماعیل رؤف نے گزشتہ روز مری روڈ پر نامعلوم کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے دم توڑ دیا تھا، شہید نے سوگواروں میں والدہ، بیوہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا شہید کے اہلخانہ ہماری فیملی کی طرح ہیں، ہر موقع، ہر گھڑی شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسماعیل رؤف نے جرائم پیشہ عناصر سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی، شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ راولپنڈی پولیس جرائم کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں